Community News


The Event Organized By Grand Pearl International, Under the Auspices of Embassy Of Pakistan, Kuwait
Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.853062759763970

Live Video part-1:


Live Video part-2:

Live Video part-3:


انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام کویت کے مقامی ریسٹورانٹ میں جشن آزادی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سفارتخانہ پاکستان سے سفیرِ محترم جناب عزت مآب ملک محمد فاروق، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال صاحب، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل مجید، ہیڈ آف پاسپورٹ سیکشن محمد عثمان سمیت کویت میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہان، کمیونٹی ممبران، انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہدداران و کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت عزت مآب جناب پیر امجد حسین صاحب(صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر) نے کی۔
پروگرام کا باقاعدہ اور بھرپور آغاز نعیم جان صاحب نے کیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری طلعت صاحب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہدیہ عقیدت غلام سرور نقشبندی صاحب نے پیش کیا۔جس کے بعد کویت و پاکستان کا قومی ترانے چلائے گئے اور طارق صاحب نے ملی نغمہ پیش کیا۔ نعیم جان نے کمپیرنگ بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے جشن آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کے لیے دعوت دینے کا سلسلہ شروع کیا اور ڈاکٹرز تنظیم کے ہیڈ ڈاکٹر رحمت اللہ صاحب، عارف بٹ صاحب، حافظ شبیر صاحب، آصف جمال صاحب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں دعوت خطاب کے لیے سفیر محترم جناب ملک محمد فاروق کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی، اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے سب کو جشن آزادی کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیں سب کچھ دیا ہے اب ہم نے پاکستان کو کچھ دینا ہے، ہمیں پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں انویسٹمنٹ کرنی ہے، جس کی رہنمائی اور مدد کرنے کے لیے سفارتخانہ ہر وقت حاضر ہے، ان شاء اللہ پاکستان بہت ترقی کرے گا۔
نعیم جان نے کمپیرنگ کی بھرپور خدمات انجام دیتے ہوئے تمام میڈیا کا شکریہ ادا اور اختتامی کلمات کیلئے تقریب کے میزبان پیر امجد حسین کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ اُنہوں نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہداران کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے شارٹ نوٹس پر یوم آزادی کی تقریب کا بھرپور طریقے سے اہتمام کیا اور اختتامی دعا فرمائی۔

پروگرام کے آخر میں سفیر محترم اور سفارتخانہ پاکستان کے عملہ سمیت تمام کمیونٹی عہداران، ممبران کو باری باری کیک کٹنگ کے لیے سٹیج پر بلایا گیا اور پروگرام کا اختتام ایک پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت


ملک بلال احمد اعوان کی جانب سے آزادی پاکستان کی پروقار تقریب ۔۔۔۔ عزت مآب جناب ملک محمد فاروق سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان مہمان خصوصی تھے۔ کویت کے سماجی حلقوں کی معروف شخصیت ،نوجوان بزنسمین ملک بلال احمد اعوان کی جانب سے آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام و انصرام۔
تقریب کی نظامت حکیم طارق محمودصدیقی نے کی تلاوت کلام پاک حافظ عبدالصمد اور نعت رسول مقبول نعمان اسلم گھمن نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب جناب ملک محمد فاروق سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان تھے جبکہ فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔

پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی سماجی ادبی دینی ثقافتی اور صحافتی شخصیات کی بھر پور شرکت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔۔

Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.849818470088399

 


Blood donation drive by PAK-Donors on 10-AUG-2023 at Al Adan Blood Bank (Al Adan Hospital, Abu Halifa, Kuwait)

 

Full Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.849193710150875

 


‎یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریب ‎خیطان کویت 11 اگست 2023 ‎یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام جشن یوم آزادی پاکستان کی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی۔ ‎تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان جناب محترم فرخ امیر سیال صاحب تھے۔ ‎تقریب کی صدارت، صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب محترم جاوید اقبال صاحب نے کی۔ ‎تقریب کی خاص بات یوتھ ونگ کے زیر اہتمام پچھلے دو ماہ سے جاری سکول کے پچوں کے سمر کیمپ کی تقسیم اسناد تھی جس کی تقریب کو ماہ اگست کی مناسبت سے جشن آزادی کی تقریب کے ساتھ ضم کیا گیا تھا۔ ‎ان دونوں مشترکہ تقریبات کی مناسبت سے پروگرام میں سمر کیمپ کے بچوں اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ ‎پروگرام کی کمپیئرنگ لیاقت بٹ اور سمر کیمپ انچارج ذیشان علی نے ملکر کی۔

‎پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد بلال منیر کے حصے آئی۔ ‎تلاوت قرآن کریم کے بعد لیاقت بٹ نے حمد باری تعالٰی پیش کی۔ ‎اس کے بعد صدر یوتھ ونگ جناب نوید پاشا نے یوم آزادی اور سمر کیمپ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ ‎اس کے بعد بچوں نے پاکستان کے قومی ترانے پر ٹیبلو پیش کیا جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا۔ ‎اس کے بعد مہمان خصوصی جناب فرخ امیر سیال نے اظہار خیال کیا، انہوں نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور اس کے یوتھ ونگ کی قومی خدمات پر تمام قائدین اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ‎انہوں نے کہا کہ کویت میں موجود تمام کمیونٹی تنظیمیں اپنے اپنے طور پر بہت اچھے کام کر رہی ہیں مگر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت اور اس کے یوتھ ونگ کی ٹیم سب سے بہترین کام کر رہی ہے، وہ اس لیے کہ یہ لوگ اپنی مستقبل کی نسلوں کی اسلامی طرز پر تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جو کل کو ملک اور ملت اسلامیہ کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔ ‎انہوں نے کہا کہ یہ وہ کام ہے جو ہم سب کو کرنا چاھئیے کیونکہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے کہ ہم دنیا کو اچھے انسان اور

اچھے شہری مہیا کر کے جائیں جو آگے چل کر ملک و قوم کے لیے بہترین کردار ادا کریں۔ ‎انہوں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی قیادت کو کسی بھی اس طرح کے پراجیکٹ کے لیے ذاتی اور سرکاری حیثیت میں اپنی ہمہ وقت خدمات کا یقین دلایا۔ ‎اس کے بعد ایک سیشن میں سمر کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اور کچھ بچوں کو اسناد دی گئیں۔ ‎اس کے بعد صدر محفل صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب جاوید اقبال صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ ‎انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں امت مسلمہ کے بچوں کو تربیت کی ضرورت پر زور دیا اور آزادی کے فلسفے پر بھی بات کی۔ ‎انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان جس مقصد اور جس نام کے ساتھ بنایا گیا تھا وہ مقصد ہنوز باقی ہے اور 76 برس گزر جانے کے باوجود ملک کی حکمران جماعتوں اور سیاسی قیادت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی،

جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے کہ ملک کس طرح مشکلات کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔ ‎انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے اور ملکی بقا اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ‎انہوں نے فراز کے شعر ‎شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا ‎اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے ‎کا حوالہ دیتے ہوے حاضرین مجلس سے کہا کہ وہ اللہ کے پاس جوابدہی کے احساس کے ساتھ خوشنودئی خدا کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے دست و بازو بنیں تا کہ کل کو آپ رب تعالٰی کو جواب دے سکیں کہ آپ نے اپنے حصے کی کوشش کی۔ ‎اس کے بعد دوسرے حصے کی تقسیم اسناد ہوئی جس میں حلقہ خیطان کے 40 بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ‎بچوں کے والدین نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ یوتھ ونگ کی ٹیم نے سمر کیمپ میں جس طرح ہمارے بچوں کو سکھایا، ان کی تربیت کی، اور ان کا خیال رکھا، اس طرح تو شاید ہم خود بھی نہ کر پاتے۔ والدین نے کہا کہ اس سمر کیمپ کی وجہ سے ہمارے بچوں پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بچے بہت اچھی اور مفید چیزیں سیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئیے تا کہ ہم اپنے بچوں کو اس تربیت گاہ میں شامل کرتے رہیں۔ ‎آخر میں محترم حافظ حفیظ الرحمن صاحب نے دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ ‎پروگرام کے بعد مہمان بچوں اور ان کے والدین کے لیے ڈنر کا بہترین انتظام کیا گیا تھا جس میں چکن بریانی، بٹر چکن کری، بچوں کی پسند کی نوڈلز، روٹی، سلاد اور سویٹ ڈش شامل تھیں۔ ‎


As part of Pakistan Mango Festival, the Embassy organized “Pakistani Mango Expo” at Al-Zahra Coop. society, attended by several diplomats, dignitaries and members of Pakistani Community.


Ranga Rang Musical Nite organized by Kuwait Pakistan Etahad Welfare Society on 7 of July 2023 For

Album: https://www.facebook.com/media/set/?

 

Go to top