Community News


کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سفیرِ پاکستان ملک محمد فاروق خان کی قیادت میں کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اعلی ذمہ داران سے ملاقات۔ کویت ريڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔


اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے سمر کیمپ کے کامیاب اختتام اور جشن آزادی پاکستان کا خوبصورت اور کامیاب پروگرام پیش کرنے پر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے اعزاز میں ساحل سمندر پر کویت کے ایک معروف ہوٹل میں پُر تکلف عشائیہ بھی دیا اور انعامات تقسیم کئے
جس میں صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب جاوید اقبال صاحب، جنرل سیکرٹری نثار احمد خان صاحب اور تعلقات عامہ کے ذمہ دار صدف علی صدف صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ اس پر مسرت تقریب میں یوتھ ونگ کے صدر جناب نوید پاشا صاحب، نائب صدر عبد الغفار ملک صاحب، جنرل سیکرٹری حسن ارشد صاحب اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض ذیشان علی نے ادا کئے .
پروگرام کا آغاز جناب طلحہ رفعت نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
صدر یوتھ ونگ جناب نوید پاشا صاحب نے اپنے استقبالی کلمات میں تمام نوجوانوں اور خصوصی طور پر نئے ممبران یوتھ ونگ کو خوش آمدید کہا. سمر کیمپ کے انچارج عبد الله شریف، پرنسپل حسن ارشد اور انکی ٹیم کو کامیاب سمر کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں اور کسی بھی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تعلقات عامہ کے ذمہ دار جناب صدف علی صدف صاحب نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے "نیک بنو اور نیکی پھیلاؤ" انھوں نے یوتھ ونگ کے کامیاب سمر کیمپ اور جشن آزادی پروگرام پر مبارک باد پیش کی۔
صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب جاوید اقبال صاحب نے اپنے خطاب میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو کامیاب سمر کیمپ اور جشن آزادی تقریب پر مبارک باد پیش کی کہ جشن آزادی تقریب کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام پیش کیا گیا نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے پُر فتن دور میں بھی ایسے نوجوان موجود ہیں جو صرف اور صرف الله کی رضا کی خاطر اپنا وقت بامقصد کاموں کے لئے صرف کرتے ہیں، یوتھ ونگ کی اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرامات ہماری آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے اور ان ہی بچوں میں سے کل کو ایسے نوجوان نکلیں گے جو اسلام اور پاکستان کا نام روشن کریں گے.
سمرکیمپ کے أساتذة کرام جناب فیصل جمیل صاحب اور جناب یاسر شاہین صاحب کو خوبصورت شیلڈ پیش کی گئیں اور یوتھ ونگ کی پوری ٹیم کو میڈلز سے نوازا گیا۔ پروگرام کا اختتام جناب نثار احمد خان صاحب کی دعا سے ہوا جس میں انہوں نے ملک کی ترقی خوشحالی اور حاضرین کے لئے الله رب العزت کے حضور دعا فرمائی۔


عزت مآب گورنر شیخ مشعل الجابر العبداللہ الصباح نے جشنِ آزادیء پاکستان کے خصوصی موقعہ پر کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو گورنر آفس (الفروانیة ) کویت مدعو فرمایا اور پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔وفد کی قیادت “ کے پی ایف اے”کے صدر رانا اعجاز حسین کر رہے تھے۔ وفد کے شرکاء میں جناب ثاقب آفتاب، جناب خالد أمین، جناب محمد شفیع خان، جناب طارق نذیر، جناب محمد شعیب ، جناب وجہیہ الحسن اور میڈیا پارٹنر جناب شہزاد احمد (ووپ)شامل تھے۔
اس موقعہ پر دونوں ممالک کے تعلقات ،ویزوں کی بحالی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور کورونا کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ گورنر صاحب نے فرمایا کہ یہ امر ہمارے لیے خوش آئیند ہے کہ پاکستان کمیونٹی اِن کویت کویتی قوانین کی پاسداری اور دیگر قواعد و ضوابط کی پابندی میں پیش پیش ہیں۔ اس موقعہ پر گورنر صاحب کو کیک پیش کیا گیا اور انہوں نے گورنر آفس کی طرف سے ایک یادگاری ہدیہ پیش فرمایا اور حکومتِ


14 August 1947 is the reminder of our independence day, this was the day when Muslims of subcontinent broke the chain of slavery and got independence not only from British but also from Indians on the bases of two nation theory under the umbrella of Muhammad Ali Jinnah and Allama Iqbal. Muslims of Pakistan sacrificed their families and lives for today's Pakistan.


Pakistanis celebrate their Independence Day everywhere in the world. Same like in Kuwait Roshan Pakistan team organized a mesmerizing event “75th independence day” under the umbrella of the embassy of Islamic republic of Pakistan to Kuwait in Zumerida hall Kuwait. Roshan Pakistan is a Cluster of Pakistani Organizations in Kuwait which had been Arranging Cultural and Traditional Programs on the National days of Pakistan. Hafiz Mohammad Shabir is a Prominent Business man is the President while Mr. Muhammad Jameel the Chairman, Mr. Shamshad Khan Tanoli the vice chairman and Dr. Adnan the vice president of this organization.


In the History of Kuwait it was the Biggest Jashan Azadi (Independence Day) Event of Pakistan. The 1200 Capacity Hall was completely filled before the Program Started. A large number of Kuwaiti Dignities also attended this Program, they remained in the Hall till the end of Program which Shows their love and Affection with the Brotherly Country Pakistan. The Program was conducted by Faiza Siddiqui and Nadia Zeeshan. It was the first time Faiza Siddiqui was conducting any Program of this level but She Proved that She was the best choice, She had been continuously raising the Slogans like, Pakistan Zindabad and Pakistan ka Mutalab Kya, which was an evidence of her Patriotism and great affection with the beloved country, Digital Effects, Projector, live Projection and Drone Camera were used.


The event was very well organized with the help of volunteer team headed by Jalal u din.
Celebrations was started by distribution of shields to the sponsors.
Event get started with the arrival of Ambassador of Islamic Republic of Pakistan H.E Malik Mohammed Farooq, Deputy Chief of Mission Mr. Feisal Majeed, Community welfare attaché Mr. Farrukh Amir Sial third Secretary Mrs. Tehreem ilyas from the Pakistan Embassy.


Hosts presented welcome speech to officials along with bouquet presentation by Team Roshan Pakistan and executive members. Dr. Hafiz Rehmat ullah beautifully recited Holly Quran and Miss Sidra Aslam has presented Naat.


After that cake cutting ceremony on this pleasant event took place with the Embassy Officials, Team Roshan Pakistan along with very warm participation of audiences. National Anthem of Kuwait and Pakistan were played on the screen for reminding both nationals their dignity and pride, everyone was standing in abide for the constitution of national anthem.
Many respected Kuwaiti Guests also attended the event and enjoyed the celebrations.


Most of the audience was with the dress code of green and white, following the color combination of national Pakistani flag to show their deep love for the country.
Audience was waving the Kuwaiti and Pakistani flag to show their love for both countries and also to show unity between these two nations.
After national anthem Chairman of Roshan Pakistan Team Mohammed Jameel delivered a speech on national day importance.
Then Kids under the leadership of Miss Zunaira performed on Peshawar’s Song with huge clapping from audience.


The emotions and energy of Audience was noticeable. Then two Punjabi singers Abbey Rajpoot and Ali Waqar performed on the stage with their specific style, everyone enjoyed a lot.
National song with the performance of girls was presented. The Speech was delivered by Shamshad Khan Tanoli the Vice chairman (Roshan Pakistan team) on Pakistan and its progress. Meanwhile Draws of gifts from sponsors were announced.


Faiza Siddiqui revealed some World Records by the Pakistanis like Jahangir Khan, MM Alam.The Organizer and President Roshan Pakistan Hafiz Mohammad Shabir started his address by the famous verse of Allama Iqbal “Ki Mohammad se Wafa to ne to Hum Tere hai”
He also thanked H.E The Ambassador and the officers of the Embassy of Islamic Republic of Pakistan. He said Pakistanis are a Powerful nation. He also thanked the team members. He is proud of Kuwaiti Dignities who are present in the Program from beginning to end, He also praised Faiza Siddiqui and Nadia Zeeshan on Marvelous Conducting of the Program and He said Moharem is the month of Martyres. He also paid tribute to the Military. Personals of Pakistan who are sacrificing their lives for their. Beloved Country. He also loudly raised the Slogans “Pakistan Zinda bad”
H.E the Ambassador Malik Mohammad Farooq praised the team for arranging such a grand event on the occasion and thanks audience for their participation in his speech. A Shield of Appreciation was presented to H.E the Ambassador Malik Mohammad Farooq. Pakistani Media Persons were also awarded with the memorable gifts.


One Kuwaiti Guest Lady announced Cash gift by draw, Food pack were distributed to audience, Then the program ended by Closing statements and thanks to audience with (Dua) Prayers.


عظیم وطن عزیز پاکستان کو ہم عظیم تر بنائیں گے. جاوید اقبال اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام جمعیة الاصلاح کویت کے مرکزی ہال میں کیا گیا ۔ اس پر وقار تقریب میں ہر مکتبہء فکر اور ہر عمر کے افراد نے بھر پور شرکت کی اور وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ لوگوں کا جذبہ قابل دید تھا سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کی طرف سے عزت مآب سفیر محترم ملک محمد فاروق اور ان کے سینئر عملہ نے شرکت کی ۔ عزت مآب سفیر محترم ملک محمد فاروق نے پروگرام کو سراہا اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ کی بہت خوبصورت الفاظ میں تعریف فرمائی۔ پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ عزت مآب سفیر محترم ملک محمد فاروق نے سامعین اور حاضرین کو اس بات کی تاکید کی کہ نظریہ پاکستان کو نئی نسل کو سمجھانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

عزت مآب سفیر محترم ملک محمد فاروق نے اس طرح کے اور بھی پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر نوید پاشا صاحب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کی جائے اور ان کو اپنی صلاحیتوں بروئے کار لانے کا موقع دیا جائے تو یہ نوجوان وطن عزیز کی تعمیر اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جناب جاوید اقبال نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس گرم موسم میں اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا ۔ خواتیں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ وطن آنے والی نسل کے ہاتھوں میں محفوظ ہے ۔

بچوں کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کو بھی سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ یوتھ ونگ کے ٹیم ورک کو سراہا اور انکی کاوشوں کی تعریف کی۔ اپنے اختتامی اور کلیدی خطاب میں تحریک آزادی پاکستان پر روشنی ڈالی ۔ موجودہ حالات کا تذکرہ کیا اور ملک کی ترقی کے لئے اس بات پر زور دیا کہ آج پھر اسی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے، جس طرح حصول پاکستان کے لئے ہر طبقہ کے لوگوں نے کردار ادا کیا تھا۔ صدر صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح تحریک آزادی میں ہمارا نعرہ ہر زبان پر تھا “پاکستان کا مطلب کیا - لا اله الا الله" اسی طرح ہمیں مملکت خدا داد میں کلمہ والا نظام رائج کرنے کی بھر پور کوشش کرنا ہے۔ گذشتہ 75 سال سے ہم نے بہت تجربے کر لئے مگر کامیابی دور دور تک نظر نہ آئی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے عہد کی پاسداری کریں ۔ اور اس وطن کو اس کی اساس کے نظام پر قائم کریں ۔ ہماری ساری کی ساری جدوجہد اللہ کے دین کو قائم کرنا ہے تاکہ لوگ اللہ کی برکات اور فیوض سے بہرہ مند ہو سکیں ۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر نے اپنے پر جوش خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم تعمیر انسانیت اور اصلاح معاشرہ کے ذریعے اس وطن کو عظیم تر بنائیں گے، ان شاء الله۔ علامہ مولانا ملک محمد ارشاد صاحب نے ملک کی ترقی اور خوشحالی اور حاضرین کے لئے پر سوز الفاظ میں اللہ رب العزت کے حضور دعا فرمائی۔ تقریب کا اختتام پر تکلف عشائیہ سے ہوا۔


The blood donation drive dedicated to 7th independence day of Pakistan. The camp held in Adan Blood Bank Kuwait on 12-Aug-2022. Ambassador of Pakistan to Kuwait H.E Malik Muhammad Farooq attended the camp as chief guest.

 

Photo Album Link: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.5304920616272877

FB Live Video Link1: https://fb.watch/eT1TEtCGV8/

FB Live Video Link2: https://fb.watch/eT1WIbg8bY/

 


اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جناب جاوید اقبال کی قیادت میںIEC کے وفد نے سفارت خانہ پاکستان کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت ماب جناب ملک محمد فاروق صاحب سے ملاقات کی ، اس ملا قات میں جناب جاوید اقبال نے سفیر پاکستان کو کویت میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور خوش آمدید کہا ۔ محترم صدر اسلامک ايجوکيشن نے سفیر پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جاوید اقبال صاحب نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ بھی عزت ماب سفیر محترم کو پیش کی ۔ جسکو سفیر محترم نے بہت سراہا محترم جاوید اقبال صاحب نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے کام اور اسکی کمیونٹی کے حوالے سے خدمات پر سفیر محترم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ سفیر محترم نے اسلامک کمیٹی کی سرگرمیوں میں دلچسپی لی اور مشورے بھی دیے ۔
یوم آذادی کے آمدہ پروگرام کو بہت پسند کیا ۔ اور اسطرح کے پروگرامات جو وطن عزیز کے حوالے سے ہوں ان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ سفیر محترم نے یوتھ ونگ کی طرف سے پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اور پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد میں نائب صدر جناب اطہر مخدوم ، جنرل سکریٹری جناب نثار احمد ، انچارج یوتھ ونگ جناب نوید پاشا ، ناظم شعبہ تعلقات عامہ جناب صدف علی صدف اور شعبہ میڈیا کے انچارج محمود احمد خان شامل تھے ۔
سفارت خانہ پاکستان کی طرف کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ سیال صاحب نے عزت ماب سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی معاونت کی ۔ سفیر پاکستان نے وفد کا شکریہ ادا کیا - اور پاکستانی کمیونٹی میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Go to top