Community News



کویت کے طول و عرض سے سینکڑوں خواتین کی شرکت

کویت میں پاکستانی خواتین کا سب سے بڑا ، منظم اور عظیم الشان اسلامی تربیتی پروگرام

پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والی طالبات نے بہترین انداز میں تلاوت، حمد و نعت، نقابت اور خطابت کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لئے

پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی صدر مسز روبیلہ غزل نے " سیرت طیبہ , اصلاح احوال اور مسلم خواتین کی ذمہ داریاں کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا

کانفرنس کی مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کی آفیسر محترمہ تحریم الیاس تهیں

پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس برائے خواتین کا انعقاد کیا مورخہ 8 اکتوبر بروز ھفتہ کو ایک مقامی هوٹل کے وسیع و عریض هال میں کیا گیا جس میں کویت کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی کہ ھوٹل کا وسیع وعریض ھال اپنی تنگ دامانی کا منظر پیش کرنے لگا۔ یہ کویت میں بلا شبہ پاکستانی خواتین کا سب سے بڑا ، منظم اور عظیم الشان اسلامی تربیتی پروگرام تھا
کانفرنس کی صدارت پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی صدر مسز روبیلہ غزل نے کی جبکہ مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کی آفیسر محترمہ تحریم الیاس تهیں دیگر مہمانان ذی وقار میں پاکستان انگلش سکول کی پرنسپل میڈم صنوبر، پاکستان انگلش سکول فحاحیل کی پرنسپل میڈم عذرا، گرین ھینڈز کی طرف سے محترمہ سحر فاید ، محترمہ فرزانہ تهیں. کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جسکی سعادت آمنہ شاہنواز،عائشہ عرفان، ڈاکٹر فرح زاھداور عائشہ اعجاز نے حاصل کی. جبکہ کمپئرنگ کے فرائض عائشہ عرفان نے بحسن و خوبی انجام دیئے. هدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثوبیہ عاصم، مدیحہ خادم،عائشہ عرفان،نادیہ خان جبکہ کلام اقبال مریم منصور نے پرسوز آواز میں پیش کیا. زینب سلیم اور فرزانہ جبین نے درس حدیث پیش کیا پاکستان انگلش سکول جلیب الشیوخ کی طالبات آمنہ شاہ نواز اور مدیحہ خادم حسین نے بالترتیب تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔جبکہ عائشہ جہانگیر نے عربی میں خوبصورت نعت پیش کی ، ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر فرح زاھد نے اپنی پرسوز آواز میں مدحت خیر الانام پیش کر کے سماں باندھ دیا پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والی طالبات نے بہترین انداز میں تلاوت ، حمد و نعت، نقابت اور خطابت کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لئے. اس کانفرنس کی مہمان خصوصی محترمہ تحریم الیاس نے کہا کہ مجھے اس عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں شرکت پر بہت خوشی هو رھی ھے انتہائی منظم اور پھر کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت اور مزید یہ کہ پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والی طالبات کا بہترین انداز میں تلاوت، حمد و نعت، نقابت اور خطابت پیش کرنا انتہائی شاندار اور قابل ستائش ھے. اور میں پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی کامیابی کے لئے دعا گو هوں اور انتہائی

کامیاب اور منظم سیرت النبی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ھوں۔
گرین ھینڈز کی نمائندہ محترمہ سحر فاید جو کہ کویت سے تعلق رکھتی ھیں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوبصورت، منظم،روح پرور اور ایمانی پروگرام تھا میرا پاکستانی خواتین کے اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرنے کا پہلا موقع ھے اور میں اپنے آپ کو انتہائی خوش قسمت سمجھتی ھوں کہ مجھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے عظیم ترین دن اس روحانی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ھے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا رشتہ ھم سب کو ایک لڑی میں پرو دیتا ھے۔ اگرچہ مجھے اردو زبان مکمل سمجھ نہیں آتی مگر جو کچھ بھی اس پروگرام میں پیش کیا گیا وہ میرے

دل پر اثر کر رھا تھا اور میں پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ھوں کہ انہوں نے اس خوبصورت کانفرنس میں ھمیں شرکت کی دعوت دی۔
پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی صدر مسز روبیلہ غزل نے " سیرت طیبہ ، اصلاح احوال اور مسلم خواتین کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر فکر انگیز اور موثر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ آج کی عورت بحیثیت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہی جسکی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ھے. عورت دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر دینی تعلیم کی بھی حامل ھو تو وہ بہتر انداز میں اپنے بچوں کی تربیت کر سکتی ھے ایک پڑھی لکھی اور دیندار ماں آئندہ آنے والی نسلوں کی اسلامی خطوط پر بہترین تربیت کر سکتی ھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کا مقصد خواتین کی دینی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود ھے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بهرپور کردار ادا کر سکیں. انہوں نے تمام شرکاء اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی تمام ٹیم بالخصوص کانفرنس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر فرح زاہد, ایگزیکٹو ممبر زیبا منصور ، ڈاکٹر امل عبدالطیف، ڈاکٹر انعم عرفان اور فوزیہ ظہیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ٹیم ولینٹئرز جن میں خدیجہ صدیقی،فاطمہ، بسمہ،مناہل،سعدیہ خان اور نادیہ خان کی کاوشوں کو سراہا اور تمام مہمانوں اور پاکستان انگلش سکول جلیب الشیوخ کی پرنسپل اور طالبات کا کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل میڈم صنوبر اور محترمہ فرزانہ نے پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی تمام ٹیم کو انتہائی کامیاب اور منظم سیرت النبی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں درود و سلام اور دعا کی گئی اس طرح یہ یادگار کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی.


Pakistan Muslim Center has organized the seminar to highlighted the efforts of overseas Pakistanis and the effected areas and the current requirement of effected people in Pakistan.

Click to see Photo Album: https://business.facebook.com/media/set/?set=a.5444190342345903&type=3

 


WBC organized boxing tournament in Kuwait on 24-Sep-2022. Al Hafiz Company Kuwait had been a print media partner.

Click for photo Album: www.facebook.com/media/set/?set=a.5430663190365285&type=3

 


Defence day and independence day organized by Pakistani community in Kuwait celebration on 2-SEP-2022, number of prominent Pakistanis along with their families attended the event.

 

click for event Album: facebook.com/media/set/?set=a.5369702406461364&type=3


KUWAIT: Mr. Jamal Al-Fozan, the General Manager of Patients Helping Fund Society Kuwait Donated KD50,000 within 3 Days. Mubarak Sadoun Al-Mutawa, KPFA Petron & Rana Ijaz, KPFA President Thanked Mr. Jamal Al-Fozan for his donation. Moreover, in the past 12 weeks, the torrential monsoon rains have destroyed over 200,000 homes, critically affecting 6.4 million people, including 3.4 million children. The death toll is reportedly 1,000 -- a third of them children, and this is expected to rise. With no sign of the rains ceasing. HELP PAKISTAN We need your urgent help.


Kuwait Pakistan Friendship Association (KPFA) Delegates met with Mr. Abdullah Mohammad AlShehab the Head of Program & Project Sector, Al Najat Charity Kuwait.
KUWAIT: (Muhammad Tahir Bashir Report) Today on 5th September 2022, the Kuwait Pakistan Friendship Association (KPFA) delegation held a meeting with His excellency Abdullah Mohammad AlShehab, the Head of Program & Project Sector, Al Najat Charity Kuwait, on the situation of human catastrophe in Pakistan due to recent floods affected about 33 million people.
The delegation of KPFA is led by Mr. Rana Ijaz Ahmed (President KPFA) and Mr. Muhammad Tahir Bashir (Executive member KPFA). Mr. Abdullah Salem Al Obaidli (Project Management & Development Department Manager) also joined the meeting and Mr. Omar AlShegra attended the meeting too. Mr. Rana recorded his video message and shed light on the current situation and damages that occurred in Pakistan due to floods and the assistance needed. In his video message, he invited people to come forward and donate to help flood-affected people in Pakistan.
Mr. Muhammad Tahir Bashir (Ex-President PBFPK) also recorded a video message for the general public and appealed for donations during the fundraising campaign to be organized by Al Najat Charity. He expressed in his video message the details of the situation and effects of the torrential rains which caused flooding in three of the provinces of Pakistan, due to which hundreds of thousands of people were displaced, and more than one thousand people died. Mr. Rana Ijaz in his message highlighted the immediate assistance which can be provided to the needy.
The fundraising campaign which is to be held is very crucial and may bring fruition In Sha Allah.


کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف دینی اور سماجی تنظیم اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام 29 جولائی کو فحاحیل کے مقام پر میڈکس میڈیکل کیئر کے تعاون سے ایک کامیاب میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جو دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور صحت کے امور پر مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرز سے چیک اپ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیسٹ بھی کروائے۔
جنرل میڈیسن ماہر امراض جلد،انٹرنیشنل میڈیسن، ناک، کان، گلے کے امراض اور امراض نسواں کے شعبوں کے تجربہ کار ڈاکٹرز نے تقریبا 300 مرد و خواتین کو چیک اپ اور لیبارٹری ٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی۔ دیے گئے وقت کے مطابق دن ٹھیک ایک بجے میڈیکل کیمپ کا آغاز ہوا اسلامک کمیٹی جو منظم پروگرام کروانے میں کویت میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے کے فحاحیل کے علاقے کے ذمہ داران محمد بکر، محمد عمران، محمد ابرار، اللہ وارث، محمد ندیم، محمد رضا، محمد اعظم، اور فیاض احمد کے علاوہ دیگر ممبران نے پورے دن کے میڈیکل کیمپ کے تمام مراحل کو انتہائی منظم انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
میڈیکل چیک اپ کے لیے آنے والے خواتین و حضرات کے لئے میڈکس میڈیکل کیئر کی خوبصورت اور پر آسائش بلڈنگ میں چیک اپ کا علیحدہ علیحدہ بندوبست کیا گیا تھا۔ خواتین کو ڈاکٹر الہام ، مرد حضرات کو ڈاکٹر واصف علی اور ڈاکٹر رینوایلکس چیک کر رہے تھے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے انتظامی امور کے افراد آنے والے خواتین و حضرات کو استقبالیہ پر رہنمائی فراہم کر رہے تھے
اور ہر مریض کی چیک اپ سے پہلے رجسٹریشن بھی کر رہے تھے۔ اس موقع اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔ کمیٹی کے صدر جناب جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا یا کہ ہماری تنظیم سماجی کاموں کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر ادا کرتی ہے۔ خدمتِ خلق کے اس جذبے کے تحت جب انہوں نے میڈکس میڈیکل کیئر کے ذمہ دار سے کمیونٹی کے لئے ایک فری میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں بات کی تو انہوں نے انتہائی فراخدلی سے اپنی خدمات پیش کردیں جس کے لیے جناب جاوید اقبال نے میڈکس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس کیمپ کے انعقاد کے لیے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی فحاحیل اور مرکزی قیادت نے بھرپور کام کیااور کمیونٹی کو اس سلسلے میں بروقت اطلاعات پہنچائیں۔
سینئر ڈاکٹر واصف علی جن کا تعلق گجرانوالہ پاکستان سے ہے شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے بارے میں مشاورت فراہم کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر رینوایلکس جو انڈیا کیرالا سے ہیں ناک، کان اور گلے کے امراض پر رہنمائی فراہم کر رہی تھیں۔ جب کہ خواتین کے چیک کی ذمہ داری ڈاکٹر الہام کی تھی تمام ڈاکٹرز نے پوری دل جمعی کے ساتھ مریضوں کا چیک اپ کیا اور انتہائی مفید مشورے دیے۔ میڈیکل کیمپ میں موجود تمام شرکاء اور مریضوں نے ایک کامیاب اور فری میڈیکل سروس فراہم کرنے پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور میڈکس میڈیکل کیئر کی انتظامیہ کے کام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
میڈیکل کیمپ کے اختتام پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت اور میڈکس میڈیکل کیئر کی ٹیموں کا ایک مشترکہ پروگرام ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر جناب جاوید اقبال نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا دینی فریضہ ہے اور ہم میڈکس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے تعاون سے آج سینکڑوں لوگ مستفید ہوے ۔میڈکس کے صدر جناب ڈاکٹر محمد علی جو سعودیہ میں بھی میڈیکل کے شعبہ میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خدمات معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ہیں اور ہمارا مقصد غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا ہے ایک عام آدمی بھی ہمارے ہاسپٹل میں بآسانی علاج کروا سکتا ہے یہاں مختلف زبانوں سے واقف تجربہ کار ڈاکٹرز کی موجودگی ہر کسی کے علاج کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے جبکہ میڈکس میں طب کے جدید آلات بھی میسر ہیں۔
آخر میں ڈاکٹر واصف علی نے اپنے خطاب میں میڈکس کی تجربہ کار ٹیم کا تعارف کرایا اور میڈکس کی جدید مشینوں کی مدد سے مریضوں کے امراض کی تشخیص کا ذکر کیا۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے نائب صدر عبد الرحمان عباسی نے کہا کہ سماجی کام کافی محنت مانگتا ہے اور اس محنت کے پیچھے محرکہ یہ ہے کہ "خیر الناس من ینفع الناس" لوگوں میں بہتر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔
میڈکس انتظامیہ نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی ٹیم کے لیے اسناد کے اہتمام کا اعلان بھی کیا۔

Go to top