24 مئی 2023ء بروز منگل سفیر کویت برائے پاکستان سالم یوسف الحمدان صاحب كى ماجد علی چوہدری ممبر بورڈ آف گورنرز  او پی ایف پاکستان کے ساتھ فشنگ کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں فش ایکسپورٹرز کے بہت سارے مسائل پہ گفتگو ہوئی اور میٹنگ الحمد للہ بہت کامیاب رہی۔
اس میٹنگ میں فش ایکسپورٹرز کی طرف سے شمشاد صاحب ' مسٹر عبد الخالق ' جی ایس اصغر ' ناصر نیازی ' طاہر صاحب ' سبطین علی جبکہ ممبر کی حیثیت سے ماجد علی چوہدری اور اورسیز منسٹری کی طرف سے نور حسن بروحی اور ممتاز بروحی نے شرکت کی ۔

کویت میں جتنی بھی فش کی ضرورت ہے اس کا %50 کراچی پاکستان سے پورا ہوتا ہے ۔ الحمد للہ۔
الحمدان فیملی کویت میں بھی بہت سی سماجی اور رفاہی کاموں کے حوالے جانی جاتی ہے ۔