Event Videos

If you have missed any Pakistani community event or interview in Kuwait, then watch them here online.

Click Here to Watch PIK Facebook Page Videos

Click Here to Watch PIK Youtube Videos www.youtube.com/PIKChannel

Shahryar Khan Afridi has arrived at Kuwait Airport 10-Jan-2020 exclusively live video on PIK Facebook page Courtesy www.pakistanisinkuwait.com

 

16th Annually Mehfil-e-Hamd o Na'at by AGR on 07-Nov-2019 AGR Anjuman e Gulaman e Rasool is organizing its 16th Annually Mehfil-e-Hamd o Na'at on Thursday 07th of November 2019 at Auditorium of Cambridge English School Mangaf, Kuwait, Separate arrangement for ladies. program coverage will go live on Pakistanis in Kuwait facebook page.

 

Blood Donation Drive by Pakistani blood donor association on 22-Nov-2019 at Central Blood Bank Jabriya, Kuwait, the video gone live on pik facebook page

 

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں پاکستان سے آنے والی سرکردہ حکومتی شخصیات چوہدری وسیم اور ندیم عباس بارا کے اعزاز میں یادگار تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹائے جائینگے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا خطاب قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پاکستان میں تبدیلی آئے گی اور آ کر رہے گی:حافظ محمد شبیر عمران خان دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت کیلئے کام کر رہے ہیں: ملک ندیم عباس بارا

 

Makhdoom Shah Mahmood Hussain Qureshi Federal Minister for Foreign Affairs of Pakistan official visit to Kuwait from 18 to 19-May-2019. Insaf Welfare society Kuwait in collaboration of Pakistan embassy in Kuwait hosted iftar dinner in honor of Federal minister. The full event gone live on Pakistanis in Kuwait (PIK) facebook page (facebook.com/pakistanisinkuwait)

مورخہ 19 مئی بروز اتوار کراؤن پلازہ ہوٹل فروانیہ میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شاہ محمود قریشی صاحب کے اعزاز میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ دعوتِ افطار کا اہتمام کیاگیا.جس میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کے علاوہ او آئی سی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد اللہ ریاڑ ، سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان برائے کویت جناب غلام دستگیر صاحب کے علاوہ کویت میں مختلف تنظیموں کے صدور، کمیونٹی کی نامور شخصیات اور پی ٹی آئی کویت ایگزیکٹو بورڈ ممبران، آرگنائزرز ونگز کے کثیر کارکنان نے شرکت کی. چئیرمین پی ٹی آئی کویت پیر امجد حسین، وائس چئیرمین ملک تبسم جاوید ، اور پی ٹی آئی کویت کے صدر اخلاق احمد ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور اُن کو گلدستے پیش کئے.. پروگرام کی نظامت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کویت سید صداقت علی ترمذی نے کی.قاری صہیب انجم نے تلاوت قرآن اور محمد اعجاز مغل نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا. چیئرمین پی ٹی آئی کویت پیر امجد حسین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمانِ خصوصی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کیا ہوا پہلا وعدہ پورا کر دیا.. انہوں نے مزید کہا کہ جب شاہ محمود قریشی صاحب وزیرِ خارجہ کے عہدے پر فائز نہیں بھی ہوئے تھے تو انہوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ کویت کی طرف پاکستانی ویزوں پر پابندی کے حوالے سے وہ ضرور کویت کا دورہ کریں گے. تو اس طرح انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا . اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس دورے کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے... او آئی سی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے پارٹی امور کے حوالے سے پر اثر گفتگو کی.. سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان غلام دستگیر صاحب نے وزیر خارجہ کو کویت آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا.. اور اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے فلاحی کاموں کو بھی سراہا... وزیر ِ خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ، میڈیا نمائندگان، کمیونٹی کی نامور شخصیات، اور پروگرام منتظمین، اور تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا.. انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ جمہوری حق رکھتا ہے کہ وہ جس پارٹی کو بھی چاہے اسپورٹ کرے... دیارِ غیر میں سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں.. چاہے ہماری وابستگی کسی بھی جماعت سے ہو... وزیر خارجہ نے کویت کے ویزوں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیرِ داخلہ کویت، ڈپٹی وزیرِ اعظم کویت، اور امیرِ کویت تک ویزوں کے مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اُن کے ساتھ بھرپور اور واضح موقف کے ساتھ بات چیت کی ہےکہ اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے خاص طور فیملی ویزوں کے اجرا کو فوری ممکن بنائے جائے. جس پر حکومتِ کویت کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے. اور ان شاء اللہ عید کے بعد پاکستان کے وزیرِ داخلہ کویت کا دورہ کریں گے اور حکومتِ کویت کے ساتھ معاملات کو احسن طریقے سے طے کریں گے... انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.. پاکستان کی قیادت ایک مضبوط، مخلص، ایماندار، اور جرات مند لیڈر کے ہاتھ میں ہے. ہم مسائل کا شکار ہیں اور ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں. لیکن ان شاء اللہ بہت جلد پاکستان تمام مشکلات سے نکل کر حقیقی معنوں میں ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا.. ہم نے گزشتہ کئی دہائیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے.. پاکستان آج سے پہلے تقریبا 21 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ہے اور ہم کو بھی مجبوری میں جانا پڑا لیکن ہمارا یہ یقین ہے کہ یہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری معاملہ ہو گا. انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہیں. لیکن ہم ملک دشمن عناصر کو اس میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے. اور آج پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوبارہ بڑی تیزی سے تعلقات کو بہتر کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم خطے اور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں لیکن اپنی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں. جس کی مثال گزشتہ دنوں میں جب بھارت نے پاکستان کے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو ہم نے بھرپور جواب دیا.. انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستان کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ ڈالر کما کر پاکستان بھیجنے والے ہیں. اور ہم اُن چوروں اور لٹیروں کا تعاقب کبھی نہیں چھوڑیں گے جو پاکستان سے ڈالر باہر بھیجتے ہیں.. آخر میں چئیرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین، وائس چئیرمین ملک تبسم جاوید، صدر اخلاق احمد ملک، سفیرِ پاکستان غلام دستگیر صاحب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب اور او آئی سی سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کو پاکستان تحریکِ انصاف کویت کی جانب سے سوینئیر پیش کیاگیا.. تمام مہانوں کے لئے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا...

 

 

Go to top