Cooking Recipes

Among so many varieties of Karahi one is sharing Chef Tahira Mateen. This is Kali Mirch Ki Karahi that is quite different in cooking method then other so it has its own superb taste

کسی بھی کچن باورچی خانے یا مطبخ کا سب سے اھم جزو چاقو اور چھریاں ھوتی ھیں
چاقو کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا چاھیے
چاقو کو اسمتعال کے بعد بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
چاقو کو تیز کرنے کے لیے آلو سے اسکی دھار کو تیز کرسکتے ھیں
چاقو کو ھمشیہ دھو کر خشک کرکے رکھیے
اگر آپ نے گھر میں مچھلی یا پیاز یا کوئ ایسی چیز جس کی بو دیر تک رھتی ھے تو آپ اپنے کچن میں سرکہ ضرور رکھیے میں تو مچھلی گوشت اور چکن کو بھی سرکہ سے دھوتی ھوں
مچھلی وغیرہ پکانے کے بعد آپ سرکہ سے اپنے کچن کو دھو بھی سکتی ھیں
مجھے سرکہ بہت پسند ھے
میں تو اسکا اسمتال بہت کرتی ھوں
یہاں تک کہ اگر آپ کے بال گررھےھیں تو نہانے شپمو کرنے کے بعد آپ ایک چمچہ سرکہ میں پانی ملا کر اس سے اپنے سر کو دھو لیجیے پھر صاف پانی سے دھو کر بال خشک کرلیں
انشا اللہ کچھہ ھی دنوں میں بال گرنے اور خشکی کے مسائل حل ھوجايئنگے
1 کیلو چکن کو ھڈی سمیت لہسن اردک نمک اور کالی مرچوں کے ساتھہ ابال لیجیے
آلو دو عد ابال کر میش کرلیں
اب اس میں ھر ا مصالحہ یعنی تلی ھوئ پیاز ھری مرچیں ھرا دھینہ حسب ضرورت ملا لیجیے
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
انار دانہ دو کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا بھنا ھوا ایک کھانا کا چمچہ
ثابت زیرہ بھنا ھوا ایک کھانے کا چمچمہ
سرخ مرچیں دو چاۓ کا چمچہ
بیسن 6 کھانے کے چمچے
بیسن کو خوب لیں اور پھر ان سب اشیاء کو یکجاء کرکے مکس کر لیں
چاھیں تو اسکی گول گول ٹیکیاں بنا لیں چاھیں تو اسکو سیخ کباب کی شکل میں انڈہ اور ڈبل روٹی کے چورے میں تل لیں اور پھر اس پر آپ کوئلہ اور لونگ اور گھی کی مدد سے اسموک کرلیں
یعنی پہلے کوئلے کو گرم کریں پھر تیار کٹلیس پر ایک روٹی کا ٹکڑا رکھیں اور اس کے اوپر دو عدد لونگ رکھہ کر دھکتے ھوۓ کوئلے پر تھوڑا سا اصلی گھی یا مکھن ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے اسموک کرلیں اور ھری چٹنی اور سرکہ لیموں اور کیچ اپ کو کشمیری مرچوں میں مکس کرکے یمی سی اپنی خاص چٹنی بھی بنا لیں اور اس کے ساتھہ اپنے بناۓ ھوۓ کباب کو دسترخوان کی زینت بنايئۓ
  سارے گھر والوں کے ساتھہ جب آپ دسترخوان پر یا میز پر بیھٹتے ھیں
خوشی شرشاری اطمعینا ن اور تروتازگی طمانیت و مسرت آپ کو اپنے اردگرد محسوس ھوتو پھر اس روح پرور لمحہ میں اللہ سے دعا مانگ لیں
برکتوں کی
خیر و خوش حالی کی
سلامتی کی
وطن عزيز کی
مسلمانوں کے اتحاد کی
امتہ مسلمہ کی یکجہتی کی
ساری دینا میں امن وامان کی
پاکستان کی ترقی وتمعیر کی
اپنے بچوں کی ترقی و تعلیم کی
اللہ تعالی کرم کرنے والا ھے
رحم کرنے والا ھے
ساری دعاوں کو سننے والا ھے
وہ جو ھماری شہ رگ سے بھی قریب تر ھے

 

 
مین ایسے بہت سارے لوگوں کو بھی جانتی ھوں جو اپنے بناۓ ھوۓ خاص کھانوں یا کسی سوئٹ ڈش کی ترکیب کسی کو نیہں بتاتی ھیں
اگر پوچھو بھی تو غلط بتا تی ھیں مجھے حیرت ھوتی ھے کہ کیسے تنگ دل لوگ ھوتے ھیں جو اپنے آپکو اللہ کے انعامات سے محروم کرتے ھیں
ایک جھوٹی سی نیکی آپکو بڑے بڑے حادثات سے نجات دلاتی ھے
  میرا رب بڑآ رحیم و کریم ھے وہ انسان کی نیت دیکھہ کر اجر عطا فرماتا ھے ايئے چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے اپنا دامن اور گھر بھر لیں
کوئ بھی ایسی بات جس سے خلق خدا مستفید ھو کسی کو فائدہ ھو ضرور سب سے شیئر کریں اور پھر سچی خوشی سے اپنے دل کو شاد رکھیے اور اس کا لطف اٹھايئے

  ھم لوگ پیکٹ کے مصالوں پر انحصار کم سے کم کرینگے اپنے گھر میں بنے ھوۓ مصالوں کو اپنے کھانوں میں استمعال کریں
ھم کم قیمت میں بنے کھانوں کی ترکیب بھی شامل کرنیگے
اپنے رات کے بناۓ ھوۓ کھانوں کو ضائع نہ کریں فرصت کے اوقات میں پیاز کاٹ کر تل لیں اور اسکو ڈرائ کرکے بعد میں استمعال کر سکتے ھیں بعض اوقات پیاز کاٹنے او اسکو تلنے میں بھی کافی وقت لگتا ھے
ادرک لہسن کا پسٹ بھی تازہ بنايئں
کھانا چاھے سادہ ھو یا مرغن تازہ نبايئۓ
س
سادہ بنی ھوئ سبزي اور سلاد کا اسمعتال ضررو کریں
اوٹس میل کا استعمال سحری میں کریں
یہ بہت سادہ اور مزیدار ھلکی پھلکی سی غذا ھے جو چھوٹے بڑوں اور بزرگوں کو بھی دی جاسکتی ھے اور اس کو بہت سارے مزیدار طریقوں سے بنایا جاسکتا ھے 
سلاد کے پتے باریک کاٹ لیں
ٹماٹر 2 عدد باریک کاٹ لیں
کھیرا دو عدد باریک کاٹ لیں
پیاز کو بہت ھی باریک لچھے دار کاٹ لیں پھر اس میں سفید سرکہ اور نمک ملا کر دھو لیں کبھی اس پیاز کو کھا کر آپ کے منہ سے پیاز کی ناخوشگوار بدبو نیہں آۓ گی نہ اپکے ھاتھوں سے پیاز کی بو آۓ گی
پیاز دو درمیانی سائز کی
عرب ممالک میں فول امریکن ورائٹی بینز بہت شوق سے کھاتے ھیں
سادے فول کا ایک ڈبہ لے لیں یا اگر فول مدمس نہ ملے تو پھر اس سلاد میں ابلے ھوۓ آلو ڈال لیں
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ تازہ کٹی ھوئ آدھا چاۓ کا چمچہ
ایک عدد ھری مرچيں اور دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل اس میں شامل کرلیں
درج ذیل اشیاء کو کسی ڈش میں مکس کرکے اوپر سے ابلے ھوۓ انڈوں سے اور ھرے دھنیہ سے گارنش کرکے سرو کریں
آپ اس سلاد پر کوئ سلاد ڈریسنگ بھی اسمتعال کر سکتی ھیں
اپنے کھانوں میں سلاد کا دھی کا اسمتعال ضرور کریں

 
جس کھانے کو محبت و توجہ سے بنایا جاۓ اس ڈش میں یا کھانے میں ذائقہ آجاتا ھے اور وہ اچھی بن جاتی ھے, اور پھر اپنے پیاروں سے داد وصول کرکے جو خوشی ملتی ھے, اور پھر ھمارے ھاں اس بات کی سہولت بھی موجود ھے کہ معدے کے راستے سے دل تک پہنچا جاسکتا ھے.


  میں ثابت مصالوں کو دھو کر پھر انکو خشک کرکے بھون کر پیس لیتی ھوں جیسے زیرہ اور ثابت دھینا وغییرہ
 
آپ ثابت زیرہ دھو کر دیکھے کہ کس قدر کندگی نکلتی ھے پھر اس کو کسی اخبار پر ڈال کر خشک کرکے بھون کے پیس لیں اپ اپنا گرم مصالہ بھی خود بناییۓ
  1. چھوٹی الايچی
  2. بڑي الائچی
  3. لونگ
  4. کالی مرچیں
  5. دارچینی
  6. بادنچان کا پھول بہت چھوٹا سا ٹکڑا
  7. سفید مرچ
  8. سفید زیرہ
کالا زیرہ اس تمام اشیاء کو مناسب مقدار میں پیس کر کسی آيئر ٹائٹ بوٹل میں محفوظ کرلیں, اور گوشت چکن کی تمام تر ڈشز میں اسکو استمعال کیا جاسکتا ھے
میں کھانوں میں بہت زیادہ مصالحے نیہں ڈالتی ھوں ‘

اپنے گھر کے دسترخوان پر سبزی سلاد اور فروٹس سجايئے اکثر گھروں می پھل رکھے ھوتے ھیں مگر کھاۓ نیہں جاتے آگر آپ پھلوں کو کاٹ کر فروٹ سلاد بنا لیں توبچے بڑے سب بہت شوق سے کھايئنگے  
آيئے فروٹ سلاد بناتے ھیں 
 
  1. سیب 2 عدد باریک کٹے ھوۓ
  2. انگور 20 عدد
  3. آڑو 2 عدد
  4. کیلا 3 عدد
  5. آم ایک عدد
  6. اورنج ایک عدد
فروٹ سلاد میں امردو ڈالنے سے زا‏ئقہ بڑھ جاتا ھے اگر امرود نہ ملے تو اس کا جوس ڈال دیں 
اگر شکر یہں ڈالنی تو آم کی مٹھاس ھی کافی ھیں
سارے پھل کاٹ کر اس میں امردو کا جوس ڈال دیں اور کسی خوش شکل پلیٹر میں اسکو سرو کریں, سرو کرتے ھوۓ اس کے اوپر فروٹ شوگر ڈال سکتے ھیں
پھل فروٹ سلاد کی شکل میں کھا لیے جاتے ھیں
دسترخوان پر میھٹا ضرور رکھیں کہ طبیعت میں خوشی اور سرشاری لاتا ھے
مٹھاس چاھے پھلوں کی ھو
مٹھاس چاھے لہجے میں ھو
مٹھاس چاھے محبت و التفات کی ھو
انسان کی ساری تھکن اتار دیتی ھے
خوش رھیں اور خوشیاں تقیسم کریں, اپنے روٹھے عزيز واقارب کو منانے میں پہل کریں اپنے بڑوں کی عزت کریں

میں پاکستان کے مختلف چینلز پر کھانے پکانے کے پروگرام دیکھتی تھی اور سوچتی تھی کاش اللہ مجھے بھی اتنی توفیق عطا فرماۓ کہ جو کچھہ مجھے کھانا پکانا آتا ھے
وہ دوسرں تک پہنچاوں دیکھے رب کیسے کیسے طریقوں سے امداد پہنچاتا ھے
میں سمجھتی ھوں کہ گھر کا سب سے خوبصورت حصہ باروچی خانہ ھونا چاھیے اور اسمیں اتنی دلکشی ھونی چاھیے کہ خاتون خانہ وھاں بڑی خوشی اور اھتمام سے جاۓ
آرام دہ کپڑوں میں اچھے موڈ میں دل اور چہروں پر اپنے پیاروں کے لیے کھانا پکانے کی سچی مسرت کہ خاتون خانہ جب محبت سے روٹی پکاتی ھے تو اسکی خوشبو اور ذا‏ئقہ کھانے والےکو کسی خوشی سے ھمکنا ر کرتا ھے
تو آیئۓ ھم سب عہد کریں کہ مطبخ میں جاتے ھوۓ خیر و برکت کی دعا پڑھتے ھوۓ بہت ھی خوشی سے کھانا پکانے کا کام کرینگے اور پھر اس کے ثمرات دیکھہ کر آپ بھی حیران ھوجاينگی آزمائش شرط ھے

Go to top